مواد فوراً دِکھائیں

اِنسان کیوں مرتے ہیں؟‏

اِنسان کیوں مرتے ہیں؟‏

پاک کلام کا جواب

 ہم اکثر یہ سوچتے ہیں کہ اِنسان کیوں مرتے ہیں، خاص طور پر اُس وقت جب ہمارا کوئی اپنا فوت ہو جاتا ہے۔ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏وہ ڈنک جس سے موت آتی ہے، گُناہ ہے۔“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 15:‏56‏۔‏

سب لوگ کیوں گُناہ کرتے ہیں اور مرتے ہیں؟‏

 پہلے اِنسانوں یعنی آدم اور حوا نے خدا کے خلاف گُناہ کِیا اور یوں اپنی زندگی گنوا دی۔ (‏پیدایش 3:‏17-‏19‏)‏ اُنہوں نے خدا کے خلاف بغاوت کی جس کا نتیجہ صرف موت ہی ہو سکتا تھا کیونکہ خدا تو ”‏زندگی کا چشمہ“‏ ہے۔—‏زبور 36:‏9؛‏ پیدایش 2:‏17‏۔‏

 آدم نے اپنی تمام اولاد کو بھی گُناہ کی بیماری ورثے میں دی۔ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏ایک آدمی کے ذریعے گُناہ دُنیا میں آیا اور گُناہ کے ذریعے موت آئی اور موت سب لوگوں میں پھیل گئی کیونکہ سب نے گُناہ کِیا۔“‏ (‏رومیوں 5:‏12‏)‏ لہٰذا سب لوگ اِس لیے مرتے ہیں کیونکہ ”‏سب نے گُناہ کِیا ہے۔“‏—‏رومیوں 3:‏23‏۔‏

موت کو کیسے ختم کِیا جائے گا؟‏

 خدا نے ایک ایسے وقت کا وعدہ کِیا ہے جب ”‏وہ موت کو ہمیشہ کے لئے نابود کرے گا۔“‏ (‏یسعیاہ 25:‏8‏)‏ موت کو ختم کرنے کے لیے وہ اِس کی جڑ یعنی گُناہ کو ختم کرے گا۔ خدا یسوع مسیح کے ذریعے ایسا کرے گا ’‏جو دُنیا کے گُناہ دُور کر دیتے ہیں۔‘‏—‏یوحنا 1:‏29؛‏ 1-‏یوحنا 1:‏7‏۔‏