مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب کے خلاف ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب کے خلاف ہیں؟‏

 ہم تمام مذاہب کے لوگوں کی عزت کرتے ہیں کیونکہ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”‏سب کی عزت کرو۔“‏ (‏1-‏پطرس 2:‏17‏)‏ بہت سے ملکوں میں لاکھوں یہوواہ کے گواہ ہیں۔ لیکن ایسے ملکوں میں بھی ہم سیاست دانوں اور قانون دانوں پر دباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ دوسرے مذاہب پر پابندیاں عائد کریں۔ ہم اپنے نظریات اور عقیدے دوسروں پر مسلّط نہیں کرتے اور نہ ہی اِس سلسلے میں کوئی مہم چلاتے ہیں۔ اِس کی بجائے ہم سب کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی کریں۔—‏متی 7:‏12‏۔‏