مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کو مانتے ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کو مانتے ہیں؟‏

 جی ہاں، ہم یسوع مسیح کو مانتے ہیں جنہوں نے کہا کہ ”‏راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔“‏ (‏یوحنا 14:‏6‏)‏ ہم اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح آسمان سے زمین پر آئے اور اُنہوں نے اپنی جان قربان کر کے اِنسانوں کے لیے فدیہ ادا کِیا۔ (‏متی 20:‏28‏)‏ جو لوگ یسوع مسیح پر ایمان ظاہر کرتے ہیں، وہ اِس قربانی کی بِنا پر ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ (‏یوحنا 3:‏16‏)‏ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں جس کے ذریعے جلد ہی زمین کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ (‏مکاشفہ 11:‏15‏)‏ بائبل کے مطابق یسوع مسیح نے خود کہا کہ ”‏باپ مجھ سے بڑا ہے۔“‏ (‏یوحنا 14:‏28‏)‏ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح، قادرِمطلق خدا نہیں ہیں۔ اِس لیے ہم یسوع مسیح کی عبادت نہیں کرتے۔‏