مواد فوراً دِکھائیں

اگر مَیں یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ پاک کلام کا کورس کروں گا تو کیا مجھے یہوواہ کا گواہ بننا پڑے گا؟‏

اگر مَیں یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ پاک کلام کا کورس کروں گا تو کیا مجھے یہوواہ کا گواہ بننا پڑے گا؟‏

 یہ لازمی نہیں ہے۔ دُنیا بھر میں لاکھوں لوگ یہوواہ کے گواہ بنے بغیر ہمارے ساتھ پاک کلام کا کورس کرتے ہیں۔‏ a اِس کورس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ پاک کلام کی تعلیمات سے واقف ہو جائیں۔ اِس کے بعد ہر شخص خود یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ کیا کرے گا اور کیا نہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ کس مذہب کی پیروی کرے گا۔—‏یشوع 24:‏15‏۔‏

کیا مَیں پاک کلام کا کورس کرتے وقت اپنی بائبل اِستعمال کر سکتا ہوں؟‏

 جی ہاں۔ ہم عام طور پر ‏”‏کتابِ مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا‏“‏ اِستعمال کرتے ہیں جو پاک کلام کا ایک جدید ترجمہ ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو بھی یہ ترجمہ مُفت دے سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو آپ اپنی بائبل بھی اِستعمال کر سکتے ہیں۔ پاک کلام کا تسلی‌بخش اور اُمیدافزا پیغام اِس کے تقریباً تمام ترجموں میں پایا جاتا ہے۔‏

آپ اُن لوگوں کو پاک کلام کا کورس کیوں کراتے ہیں جو آپ کی کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ کا حصہ نہیں بنتے؟‏

  •   اِس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں جو چاہتا ہے کہ مسیح کے شاگرد دوسرے لوگوں کو بھی وہ باتیں بتائیں جو اُنہوں نے سیکھی ہیں۔ (‏متی 22:‏37، 38؛‏ 28:‏19، 20‏)‏ ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم لوگوں کو خدا کے کلام کی تعلیم دیتے ہیں اور یوں ”‏خدا کے ساتھ کام کرتے ہیں۔“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 3:‏6-‏9‏۔‏

  •   اِس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں سے محبت کرتے ہیں۔ (‏متی 22:‏39‏)‏ جب ہم دوسروں کو وہ شان‌دار باتیں بتاتے ہیں جو ہم نے سیکھی ہیں تو ہمیں بہت خوشی ملتی ہے۔—‏اعمال 20:‏35‏۔‏

a مثال کے طور پر 2023 میں ہم نے ہر مہینے پاک کلام سے 212،‏81،‏72 کورس کرائے اور اِن میں سے کئی ایسے تھے جن میں کچھ لوگ مل کر پاک کلام کا کورس کر رہے تھے۔ لیکن اُس سال صرف 517،‏69،‏2 لوگوں نے یہوواہ کے گواہوں کے طور پر بپتسمہ لیا۔‏