مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اِک پیارا بندھن

اِک پیارا بندھن
  1. 1.‏ یاہ سے ملتا اِک تحفہ پیارا

    ہے یہ انمول، نام پیار اِس کا

    اِک ہو جاتے جب مل کے دو دل

    پھر تو بنتا افسانہ نیا

    تین دھاگوں کا بندھن ہو شادی میں جو

    پھر بڑھے گا پیار

    سچ ہی تو

    ہاں، دِکھائے گا راہیں یہوواہ ہمیں

    لگے پیارا یہ بندھن مجھے

    میرا ہے پیار تُو

    میرا پیار تُو

  2. 2.‏ ہم ہر مشکل کو

    کر لیں گے مل کے پار، ہاں، سنو

    ہر دن اَور بڑھائیں گے اِس پیار کو

    ہو وہ بندھن کبھی ٹوٹے نہ جو

    ٹوٹے نہ

    تین دھاگوں کا بندھن ہو شادی میں جو

    پھر بڑھے گا پیار

    سچ ہی تو

    ہاں، دِکھائے گا راہیں یہوواہ ہمیں

    لگے پیارا یہ بندھن مجھے

    میرا ہے پیار تُو

    میرا پیار تُو

    ہوگا نہ اب پیار یہ کم

    یہ تحفہ رکھیں گے سنجو کے ہم

    نہ ڈرے جو موت سے پیار یہ سچا ہے

    تُو ہے میرا ہی انگ، میرا حصہ ہے تُو

    میری محبوبہ ہے تُو، تجھ میں ہر خوبی

    سنگ بس تیرے ہی جینا مجھے

  3. 3.‏ سنو دل جو کہتا تُم سے

    کرتا ہوں مَیں پیار سچا تُم سے

    بنی ہمدم جس دن او میری جان

    ارماں پورا ہوا اِس دل کا

    ہاں، پورا

    تین دھاگوں کا بندھن ہو شادی میں جو

    پھر بڑھے گا پیار

    سچ ہی تو

    ہاں، دِکھائے گا راہیں یہوواہ ہمیں

    لگے پیارا یہ بندھن مجھے

    میرا ہے پیار تُو

    میرا پیار تُو

    لگے پیارا یہ بندھن مجھے

    میرا ہے پیار تُو