مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ صلیب کیوں نہیں اِستعمال کرتے؟‏

یہوواہ کے گواہ صلیب کیوں نہیں اِستعمال کرتے؟‏

 بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صلیب (‏یعنی کراس)‏ کا نشان مسیحیوں کی پہچان ہے۔ حالانکہ ہم مسیحی ہیں لیکن ہم صلیب اِستعمال نہیں کرتے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

 اِس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پاک کلام کے مطابق یسوع مسیح صلیب پر نہیں مرے۔ کتابِ مُقدس میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ ”‏صلیب“‏ کِیا گیا ہے، اُس کا مطلب ہے:‏ ”‏ایک سیدھی بَلّی یا کھمبا۔“‏ دوسری وجہ یہ ہے کہ پاک کلام میں مسیحیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ ”‏بُت پرستی سے بھاگو۔“‏ صلیب یا کسی اَور نشان کے ذریعے خدا کی عبادت کرنا بھی ایک طرح کی بُت پرستی ہے۔—‏1-‏کُرنتھیوں 10:‏14؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏21‏۔‏

 یسوع مسیح نے کہا تھا کہ ”‏اگر آپس میں محبت رکھو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو۔“‏ (‏یوحنا 13:‏34، 35‏)‏ اِس طرح اُنہوں نے واضح کِیا کہ اُن کے پیروکاروں کی پہچان سچی محبت سے ہوگی، صلیب یا کسی اَور نشان سے نہیں۔‏