مواد فوراً دِکھائیں

کیا خدا جذبات سے خالی بس ایک طاقت ہے؟‏

کیا خدا جذبات سے خالی بس ایک طاقت ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

 خدا اپنی لامحدود طاقت کے ذریعے پوری کائنات کو چلا رہا ہے۔ جس طرح سے اُس نے بے‌شمار ستاروں کو بنایا ہے، اُس کے بارے میں پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏اپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاؤ اور دیکھو کہ اِن سب کا خالق کون ہے۔ وہی جو اِن کے لشکر کو شمار کر کے نکالتا ہے اور اُن سب کو نام بنام بلا‌تا ہے [‏خدا]‏ کی قدرت کی عظمت اور اُس کے بازو کی توانائی کے سبب سے ایک بھی غیرحاضر نہیں رہتا۔“‏—‏یسعیاہ 40:‏25، 26‏۔‏

 لیکن خدا صرف بے‌پناہ طاقت کا مالک ہی نہیں ہے۔ اُس کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ وہ جذبات بھی رکھتا ہے جیسے کہ محبت اور نفرت کے جذبات۔ (‏زبور 11:‏5؛‏ یوحنا 3:‏16‏)‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِنسان کے اچھے کاموں سے خدا خوش ہوتا ہے اور اُس کے بُرے کاموں سے اُسے بہت دُکھ ہوتا ہے۔—‏زبور 78:‏40، 41‏۔‏