مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ ایسٹر کیوں نہیں مناتے؟‏

یہوواہ کے گواہ ایسٹر کیوں نہیں مناتے؟‏

کچھ غلط فہمیاں

  غلط فہمی:‏ یہوواہ کے گواہ اِس لیے ایسٹر نہیں مناتے کیونکہ وہ مسیحی نہیں ہیں۔‏

 حقیقت:‏ ہم مسیحی ہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ صرف یسوع مسیح کے ذریعے ہی نجات مل سکتی ہے اور ہم اُن کے ’‏نقشِ قدم پر چلنے‘‏ کی پوری کوشش کرتے ہیں۔—‏1-‏پطرس 2:‏21؛‏ لُوقا 2:‏11‏۔‏

  غلط فہمی:‏ یہوواہ کے گواہ یہ نہیں مانتے کہ یسوع مسیح زندہ ہوئے تھے۔‏

 حقیقت:‏ ہم مانتے ہیں کہ یسوع مسیح کو زندہ کِیا گیا تھا اور ہم اِس کے بارے میں لوگوں کو بتاتے بھی ہیں کیونکہ یہ مسیحی مذہب کا بنیادی عقیدہ ہے۔—‏1-‏کُرنتھیوں 15:‏3، 4،‏ 12-‏15‏۔‏

  غلط فہمی:‏ یہوواہ کے گواہ اپنے بچوں سے پیار نہیں کرتے اِس لیے وہ اُنہیں ایسٹر کی خوشیوں سے محروم رکھتے ہیں۔‏

 حقیقت:‏ ہمیں اپنے بچوں سے بڑا پیار ہے اور ہم اُن کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ اِس لیے ہم اُن کی اچھی تربیت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔—‏طِطُس 2:‏4‏۔‏

یہوواہ کے گواہ ایسٹر کیوں نہیں مناتے؟‏

  •   ایسٹر کا تہوار بائبل پر مبنی نہیں ہے۔‏

  •   یسوع مسیح نے اپنے جی اُٹھنے کا دن منانے کا حکم نہیں دیا بلکہ اپنی موت کی یادگاری منانے کا حکم دیا۔ ہم ہر سال یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب اُسی تاریخ کو مناتے ہیں جس پر یسوع مسیح فوت ہوئے تھے۔—‏لُوقا 22:‏19، 20‏۔‏

  •   ایسٹر کے رسم و رواج اُن رسموں سے آئے ہیں جو قدیم زمانے میں دیوی دیوتاؤں کے سامنے ادا کی جاتی تھیں۔ ہم مانتے ہیں کہ اِسی وجہ سے یہ تہوار خدا کو پسند نہیں ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم صرف اُسی کی عبادت کریں۔ جب ہم خدا کی عبادت کے ساتھ ساتھ ایسی رسمیں ادا کرتے ہیں جن کا تعلق دیوی دیوتاؤں کی پرستش سے ہے تو خدا اِس کو اپنی توہین سمجھتا ہے۔—‏خروج 20:‏5؛‏ 1-‏سلاطین 18:‏21‏۔‏

 اِن ٹھوس وجوہات کی بِنا پر ہم ایسٹر نہیں مناتے۔ بائبل میں مسیحیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اِنسانی روایتوں پر چلنے کی بجائے اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اِستعمال کریں تاکہ صحیح اور غلط میں تمیز کر سکیں۔ (‏عبرانیوں 5:‏14؛‏ متی 15:‏3‏)‏ جب لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ”‏آپ ایسٹر کیوں نہیں مناتے؟“‏ تو ہم اُنہیں اِس کی وجہ ضرور بتاتے ہیں لیکن ہم اپنی رائے دوسروں پر نہیں تھوپتے۔—‏1-‏پطرس 3:‏15‏۔‏